ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو ریپ ماننے کی درخواست پرسماعت مکمل،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو ریپ ماننے کی درخواست پرسماعت مکمل،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

Wed, 06 Sep 2017 20:34:30    S.O. News Service

نئی دہلی ،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو ریپ ماننے کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں مکمل ہو چکی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرکے نابالغ سے شادی جسمانی تعلقات بنانے کوریپ کے زمرے میں رکھنے کی مانگ کی گئی تھی۔جس عدالت میں سماعت ہوئی،اب عدالت کو فیصلہ کرناہے کہ 15سے 18سالہ بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات بنانا ریپ ہے یا نہیں۔اس معاملے میں قانون میں ایک شق کا کہنا ہے کہ اگر کوئی 15سے 18سالہ بیوی سے تعلق رکھتا ہے تو اسے ایک عصمت دری نہیں ماناجائے گا۔مرکزی حکومت نے کورٹ میں قانون کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے اس قانون کو سماجی شرائط کے مطابق نہیں چھیڑا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ عدالت کو اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے، یہ کام پارلیمنٹ سے تعلق رکھتا ہے اور اس پر چھوڑ دیا جانا چاہئے۔


Share: